برطانیہ میں لاپتا ہونے والی پاکستانی لڑکی ندا نصیر کی لاش مل گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 مارچ 2014
ندا نصیر گزشتہ سال دسمبر میں اس وقت لاپتا ہوگئی تھی جب وہ کچرے کا ڈبہ رکھنے کے لئے گھر کے باہر نکلی۔  فوٹو: بی بی سی

ندا نصیر گزشتہ سال دسمبر میں اس وقت لاپتا ہوگئی تھی جب وہ کچرے کا ڈبہ رکھنے کے لئے گھر کے باہر نکلی۔ فوٹو: بی بی سی

نیوپورٹ: برطانوی شہر نیوپورٹ میں 3 ماہ قبل لاپتا ہونے والی پاکستانی لڑکی کی لاش مل گئی ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق 19 سالہ ندا نصیر کی لاش ویسٹ نیش روڈ پر ان کے گھر سے 6 کلو میٹر دور دریا کے قریب سے ملی تاہم اب تک اس کی موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا، ندا نصیر گزشتہ سال دسمبر میں اس وقت لاپتا ہوگئی تھی جب وہ کچرے کا ڈبہ رکھنے کے لئے گھر کے باہر نکلی ۔

واضح رہے کہ ندا کے اہل خانہ 5 سال قبل برطانیہ آئے اور سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی  جو پچھلے سال  مسترد ہوگئی جس کے خلاف انہوں نے دوبارہ اپیل دائر کررکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔