دعا بھٹو کی خلع کی درخواست پر حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری

کورٹ رپورٹر  پير 14 نومبر 2022
حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری، دعا بھٹو نے اخراجات کی مد میں ماہانہ 7 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا ہے (فائل فوٹو)

حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری، دعا بھٹو نے اخراجات کی مد میں ماہانہ 7 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا ہے (فائل فوٹو)

 کراچی: فیملی کورٹ نے ایم پی اے دعا بھٹو کی خلع کی درخواست پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ملیر کورٹ میں فیملی عدالت کے روبرو ایم پی اے دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 29 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ دعا بھٹو نے خلع اور بچے کے لیے نان نفقہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دعا بھٹو نے ماہانہ 7 لاکھ روپے اخراجات کی مد میں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دعا بھٹو نے مطالبات میں یہ بھی کہا ہے کہ گھر کے اخراجات اور مکان کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ الگ دیئے جائیں، بچے کی کفالت اور گارجین کی ذمہ داری بھی دی جائے، یہ بھی اختیار دیا جائے کہ بچہ کو آزادانہ طور پر ملک کے اندر اور باہر لے جاسکوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔