پاکستانی شوبز ستاروں کی بم دھماکے پر ترک عوام سے اظہار یکجہتی
فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر استنبول میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وینا ملک نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔
Heartbreaking 💔
Our hearts are with our Turk brothers and sisters. May Allah grant patience to the bereaved families.
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ'یہ دل دہلا دینے والی خبر ہے، اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے'۔
اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ'استنبول سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے،جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، اللّٰہ ان کی روحوں کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے'۔
Tragic news from Istanbul. Deeply saddened to learn about loss of lives. May Allah bless their souls & may He give health to the injured
واضح رہے کہ گزشتہ روز دھماکا تقسیم اسکوائر پر ہوا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے۔