چینی کمپنی نے گوادر میں 4.5 بلین ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کا آغاز کر دیا

آئی این پی  منگل 15 نومبر 2022
ایسٹ سی گروپ پاکستان کی گوادر بندرگاہ پر ہر ماہ کم از کم 6خام تیل کی ترسیل کے جہاز رکھے گا۔ فوٹو؛فائل

ایسٹ سی گروپ پاکستان کی گوادر بندرگاہ پر ہر ماہ کم از کم 6خام تیل کی ترسیل کے جہاز رکھے گا۔ فوٹو؛فائل

گوادر: چینی فرم ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ (ای ایس جی ایل) نے گوادر میں 4.5 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری قائم کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا جس کی سالانہ آئل پروسیسنگ صلاحیت 8 ملین ٹن ہو گی۔

گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ 2مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ریفائننگ کی سالانہ صلاحیت 5 ملین ٹن ہوگی۔ ایسٹ سی گروپ پاکستان کی گوادر بندرگاہ پر ہر ماہ کم از کم 6خام تیل کی ترسیل کے جہاز رکھے گا اور مشرق وسطیٰ کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے لیے تیل کی ترسیل کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔

آئل ریفائنری کی تعمیر کا خیال جون 2022 میں چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین ژانگ باؤ زونگ اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیش کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔