ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں سے دستی بم اور اسلحہ بر آمد ہوا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک November 15, 2022
فوٹو: ٹوئٹر

ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے ڈیرہ ٹاؤن کے قریب فورسز،سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوراں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے،دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔

DI-Khan-Operation-Weapon

دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

مقبول خبریں