راولپنڈی میں فائرنگ سے خاتون اور 6 سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 15 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خاتون اور چھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے داتا بھٹ میں پیش آیا جہاں چالیس سالہ خاتون شہناز اور چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی جو بچے کو بھی لگی جب کہ شہباز نامی شخص زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جب کہ زخمی کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔