- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
- آئی ایم ایف کی پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کی ہدایت
- پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ
- جس طرح مجھے رکھا ہے اس سے بہتر ہے موت کی سزا سنا دیں، شیخ رشید
- وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
لاہور میں ڈیجیٹل چالان سروس کا آغاز

فوٹو: ایکسپریس
لاہور میں ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈیجیٹل چالان سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے مال روڈ پر میئنول چلان کی بجائے ڈیجیٹل چلان سسٹم کا افتتاح کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ابتدائی طور پر ٹریفک سیکٹر مال ون، مال ٹو اور مال تھری سے سسٹم کا آغاز کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل چالان کا مقصد پیپرلیس چلاننگ پر منتقل ہونا ہے، ڈیجیٹل چلاننگ سے جعلی اور بوگس چالان کی شکایات کا خاتمہ ہوگا، ڈیجیٹل چلاننگ سے ٹرانسپرنسی اور رئیل ٹائم انفارمیشن کا حصول ممکن ہوگا۔
ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا ڈیجیٹل چلاننگ سے چالان بکوں کی چھپائی سمیت دیگر وسائل کی بچت ممکن ہوگی، ڈیجیٹل چلاننگ میں چالان برخلاف پرسن اور گاڑی دونوں ہونگے، کتنے چلان، کس جگہ اور کس خلاف وزری پر کئے گئے، سب کا ڈیٹا محفوظ ہوگا۔
ان کا کہناتھا کہ چلان برخلاف پرسن کرنے سے پوائنٹ سسٹم رائج کرنے میں آسانی ہوگی، تمام چلاننگ افسران کے موبائل فونز میں ایپ ڈاؤن لوڈ کی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ چالان کی صورت میں شہری کو فوری 8070 کیطرف چالان کا پیغام موصول ہوگا، ایپ میں گاڑی نمبر یا شناختی کارڈ نمبر درج کرنے سے تمام انفارمیشن آٹوفل ہوجائے گی، وارڈنز ڈیجیٹل موبائل ایپ ایکسائز، سی آر او، اے وی ایل ایس، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ایپ سے منسلک ہوگی، مستقبل میں ڈرائیور اور گاڑی کے کریمنل ریکارڈ کی رسائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
تقریب میں ایس پی ٹریفک آصف صدیق، ایس پی سٹی شہزاد خان، ڈی ایس پی اشفاق احمد اور ڈی ایس پی فرخ رئیس سمیت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔