پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نجی شعبے کو دینے کی سفارش مسترد

ارشاد انصاری  منگل 15 نومبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نجی شعبہ کو دینے کی سفارش کو مسترد کردی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لیے ایس ایس جی سی کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لیے ایس ایس جی سی کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی جبکہ اکتوبر 2022 سے دسمبر 2022 تک سبسڈی والے آر ایل این جی پرفاطمہ فٹیلائزر اور ایگریٹک لمیٹڈ کے پلانٹس کو چلانے کی اجازت بھی دیدی ہے۔

ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول ،مٹی تیل اورلائٹ ڈیزل آئل اور ای ٹین کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی سمری موخر کردی ہے جبکہ ای سی سی نے وزارت اطلاعات و نشریات اور انسانی حقوق کی وزارت کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دیدی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔