- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
- آئی ایم ایف کی پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کی ہدایت
- پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ
- جس طرح مجھے رکھا ہے اس سے بہتر ہے موت کی سزا سنا دیں، شیخ رشید
- وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلیے جی آئی ٹی ایک بار پھر تبدیل

فوٹو فائل
لاہور: پنجاب حکومت نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی ایک بار پھر تبدیل کردی، جے آئی ٹی کے نئے سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جے آئی ٹی کا نیا سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بنا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم ممبر ہوں گے جب کہ احسان اللہ چوہان اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب بھی ممبر نامزد کردئیے گئے۔
مذکورہ شخصیات کے علاوہ ملک طارق محمود ایس پی پوٹوھار راولپنڈی اور نصیب اللہ ایس پی سی ٹی ڈی بھی ممبر ہوں گے، کمیٹی سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔
اس سے قبل ڈی آئی جی طارق رستم چوہان کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔