لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف گواہ کا انتقال

کورٹ رپورٹر  بدھ 16 نومبر 2022
پولیس نے استغاثہ کے گواہ کی وفات کا سرٹیفکیٹ پیش کردیا (فوٹو فائل)

پولیس نے استغاثہ کے گواہ کی وفات کا سرٹیفکیٹ پیش کردیا (فوٹو فائل)

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے خلاف نبی بخش تھانے میں بارودی مواد کی برآمدگی کے مقدمے میں گواہ کی وفات کا سرٹیفیکٹ پیش کرنے بعد دیگر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے خلاف نبی بخش تھانے میں بارودی مواد کی برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے استغاثہ کے گواہ کی وفات کا سرٹیفکیٹ پیش کردیا گیا۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ عزیر جان بلوچ کی گرفتاری کے وقت غلام رسول ایس ایچ او نبی بخش تعینات تھے۔ سابق ایس ایچ او غلام رسول پلیجو وفات پاچکے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔