ٹی20 رینکنگ؛ بابراعظم کی چوتھی سے تیسری پوزیشن پر ترقی

ویب ڈیسک  بدھ 16 نومبر 2022
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسری پوزیشن پر قابض (فوٹو: ایکسپریس ویب)

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسری پوزیشن پر قابض (فوٹو: ایکسپریس ویب)

 دبئی: ٹی20 ورلڈکپ کے اختتام کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 859 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پوزیشن پر قبضہ کر رکھا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بابراعظم نے 46 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں انکے 778 پوائنٹس ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 رینکنگ میں بابراعظم کی تنزلی، کوہلی کی ٹاپ 10 میں انٹری

ٹی20 کی بولرز رینکنگ میں سری کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغان اسپنر راشد خان دوسرے اور انگلش اسپنر عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، البتہ حارث رؤف 16ویں، شاہین آفریدی 18ویں جبکہ شاداب خان 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

145

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔