عمائمہ ملک آج سندھ اسمبلی میں خطاب کریں گی

قیصر افتخار  ہفتہ 29 مارچ 2014
’’ڈبلیو ڈبلیوایف‘‘ ‘‘ کی سفیر مقرر کیے جانے پر عمائمہ ملک کوسندھ اسمبلی میں خطاب کی خصوصی دعوت دی گئی ہے.  فوٹو: فائل

’’ڈبلیو ڈبلیوایف‘‘ ‘‘ کی سفیر مقرر کیے جانے پر عمائمہ ملک کوسندھ اسمبلی میں خطاب کی خصوصی دعوت دی گئی ہے. فوٹو: فائل

لاہور: معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک آج سندھ اسمبلی میں خطاب کرینگی۔ جس کے بعد وہ سندھ اسمبلی میں خطاب کرنے والی پہلی اداکارہ بن جائینگی۔

’’ ڈبلیوڈبلیو ایف‘‘ کی سفیر مقرر کیے جانے پر عمائمہ ملک کوسندھ اسمبلی میں خطاب کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ عمائمہ ملک جہاں آج سندھ اسمبلی سے خطاب کرینگی ، وہیں رات 9:30 بجے کراچی میں کچھ دورانیے کے لیے تمام غیر ضروری لائٹ بھی بندرکھیں گی۔ اس سلسلہ میں جب عمائمہ ملک سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ’’ ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ’’ڈبلیو ڈبلیوایف‘‘ کی سفیرمقرر کیے جانے کے بعد میں نے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ آج میں سندھ اسمبلی میں خصوصی خطاب بھی کرونگی۔

مجھے یہ جان کرجہاں بہت خوشی ہے کہ میں پہلی اداکارہ ہوں جس کوسندھ اسمبلی میں خصوصی خطاب کرنے کا موقع مل رہا ہے میرے کاندھوں پربھاری ذمے داری بھی ہے کہ میں اتنے بڑے پلیٹ فارم میں خطاب کے دوران لوگوں تک وہ پیغام پہنچا سکوں کہ جس کے بعد لوگ انرجی کی بچت کرنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت عمل کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔