جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر حملہ، مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کورٹ رپورٹر  جمعرات 17 نومبر 2022
مقدمے میں ایک ملزم داد بخش گرفتار ہے (فوٹو فائل)

مقدمے میں ایک ملزم داد بخش گرفتار ہے (فوٹو فائل)

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملے کے مقدمے میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار

مفرور ملزمان میں خودکش حملہ آورشاری بلوچ کا شوہر ہیبتان بلوچ، بشیر زیب، رحمان گل، خلیل عرف واجہ، ترجمان کالعدم بی ایل اے میر سفیر  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی خود کش حملے کا مقدمہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے کارندوں کیخلاف درج

پولیس کے مطابق مقدمے میں ایک ملزم داد بخش گرفتار ہے۔ ملزم داد بخش نے اپنے شریک ملزم ناصر کے ساتھ چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے انکشافات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی : خودکش دھماکے میں 3 چینی اساتذہ سمیت چار افراد جاں بحق

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کراچی یونیورسٹی میں وین پر خودکش حملے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ جامعہ کراچی میں چینی زبان کی تعلیم دینے والے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ پر خاتون بمبار نے عین اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جب چینی اساتذہ کی وین اندر داخل ہونے والی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔