ہماری شوبزانڈسٹری کامستقبل روشن ہے،طارق طافو

شوبز رپورٹر  ہفتہ 29 مارچ 2014
پاکستانی عوام نے مجھے جوعزت بخشی ہے وہ میرے لیے اعزازہے،موسیقار۔
فوٹو : فائل

پاکستانی عوام نے مجھے جوعزت بخشی ہے وہ میرے لیے اعزازہے،موسیقار۔ فوٹو : فائل

کراچی: موسیقارو گلوکارطارق طافونے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے مجھے جوعزت بخشی ہے وہ میرے لیے اعزازہے مگراب میں اپنے کام کودنیابھرمیں پھیلانا چاہتاہوں ۔

ہماری موسیقی دنیابھرمیں مقبول ہے اورمہدی حسن،میڈم نورجہاں،ایس بی جان،نصرت فتح علی خان،سمیت کئی گلوکارآج بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے ماضی میں تھے ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکپسریس میڈیاگروپ کے دفترمیں نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔ میرے والدطافوکی میوزک انڈسٹری کے لیے جوخدمات ہیں انھیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔