مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس

کورٹ رپورٹر  جمعرات 17 نومبر 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: 
سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست بحال کرنے پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے میری عدم موجودگی کے باعث وزیر اعلی سندھ مراد شاہ کی نا اہلی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے فالج کا اٹیک ہوا تھا اور اس دران اسپتال میں زیر علاج تھا، بیمار ہونے کی وجہ سے پش نہیں ہوسکا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق درخواست بحال کی جائے۔

درخواستگزار نے بیماری سے متعلق دستاویزات بھی عدالت میں پیش کردیے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔