325 افراد کا بیک وقت جوتے صاف کرنے کا عالمی ریکارڈ

اس موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈز کا ایک اہلکار موجود تھا جس نے اس کوشش کے آخر میں کمپنی کو ریکارڈ کی سند دی

(تصویر: فیس بک)

برطانیہ میں ایک جوتوں کی صفائی کے لیے اشیاء بنانے والی کمپنی کے 325 ملازمین نے بیک وقت جوتے صاف کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

کریپ پروٹیکٹ نامی کمپنی نے لندن کے علاقے ویمبلے میں قائم بوکس پارک نامی فوڈ کورٹ میں 325 افراد کو جمع کیا اور ہر فرد نے ایک ہی وقت میں اسنیکرز کے جوڑے صارف کیے۔


کمپنی نے کہا کہ اس ایونٹ میں کمپنی نے کامیابی کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

اس موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈز کا ایک اہلکار موجود تھا جس نے اس کوشش کے آخر میں کمپنی کو ریکارڈ کی سند دی۔
Load Next Story