2 ارب سے زائد کرپشن کے کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

کورٹ رپورٹر  جمعـء 18 نومبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 ارب 14 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ہائیکورٹ میں 2 ارب 14 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں ملزم اسلم پیرزاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ ملزم کی عبوری ضمانت 24 نومبر تک منظور کی ہے۔ عدالت نے ملزم کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ تفتیش میں شامل ہونے کو تیار ہیں لہذا گرفتاری سے روکا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔