خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق پر صوبے کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کا الزام

شاہد حمید  جمعـء 18 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے امپورٹڈ حکومت سیاسی انا کی تسکین کے لئے صوبے کو دیوالیہ کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے، وفاقی حکومت معاشی معاملات پر سیاست کرنے سے باز آ جائے۔

مرکز کی جانب سے صوبے کو مالی وسائل کی عدم فراہمی کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وفاق کی یہ خواہش کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگی، صوبے کے 119 ارب روپے کے بقایاجات جلد ازجلد ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، بجلی کے خالص منافع سمیت این ایف سی ایوارڈ کے بقایاجات ادا کیے جائیں، قبائلی اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔