سیکیورٹی خدشات کے باعث مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 29 مارچ 2014
لاہور میں بھی مزار اقبال کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کردیاگیاہے۔
فوٹو:فائل

لاہور میں بھی مزار اقبال کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کردیاگیاہے۔ فوٹو:فائل

کراچی: سیکیورٹی خدشات کے  پیش نظر مزار قائد میں تاحکم ثانی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کر کے پولیس اور رینجرز کی نفری کو تعینات کر دیا گیا جبکہ3 روز تک عام شہریوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مزار قائد پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی  ہے ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بریگیڈ غلام نبی آفریدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر مزار قائد کے اندر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مزار قائد آنے والوں کو کسی بھی قسم کا تھیلا یا بیگ لے کر آنے پر بھی پابندی ہوگی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار قائد کی پارکنگ ایریا میں گاڑی یا موٹر سائیکل کے ذریعے دہشت گردی کے ممکنہ حملے کی اطلاعات ملی ہیں جس کے باعث سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ، مزار قائد کو تین روز کے لیے عام شہریوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بریگیڈ پولیس کا کہنا ہے کہ مزار کی انتظامیہ سے بات چیت چل رہی ہے اور مشاورت کے بعد مزید سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لتیے ہوئے مزید اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔علاوہ ازیں لاہور میں بھی مزار اقبال کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کردیاگیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔