- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
- میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟
- کراچی پولیس کارکردگی دکھانے کیلیے ملزمان کی بار بار گرفتاری ظاہر کرنے لگی
- سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
- کراچی میں پراسرار جاں بحق 18 افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ
- شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا
- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
نئے آرمی چیف کا نام بدھ تک سامنے آجائے گا، خواجہ آصف

فوٹو فائل
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا نام بدھ تک سامنے آجائے گا جبکہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے ہفتے منگل یا بدھ تک آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا، جو نام سمری میں آئیں گے اُن میں سے ہی ایک نام پر سب کا اتفاق رائے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل پیر سے شروع ہوگا اور 29 نومبر کو تقریب ہوگی جبکہ اتفاق ہوگیا ہے کہ کسی بھی نام پر عسکری و سیاسی قیادت اتفاق کرے گی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف وہ آرمی چیف لگانا چاہتا ہے جو مجھے نااہل کرے، عمران خان
وزیر دفاع نے کہا کہ اسحاق ڈار نے صدر سے ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بات کی، سسٹم میں فوج کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت کے بغیر نہیں کریں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ملک کی 75 سالہ تاریخ میں کسی نے اتنے الزام نہیں لگائے جتنے عمران خان نے لگائے، وہ بار بار ایک ہی بات دہرا رہے ہیں کہ نواز شریف مرضی کا آرمی چیف لارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاسی ہوا تو ادارے کو نقصان پہنچے گا، آصف زرداری
قبل ازیں نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اہم تعیناتی کے معاملے پر اتفاق ہوچکا ہے، معاملہ پیپر پر آنا اور رسمی اعلان ہونا باقی ہے جو ایک دو روز میں ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس تعیناتی کا اختیار آئینی طور پر وزیر اعظم کا ہے اور وہ ہی اس کا فیصلہ بھی کریں گے، چونکہ حساس نوعیت کے فیصلے پر اتفاق رائے ہوتا ہے اس لیے مشاورت بھی کی گئی البتہ اس کا ہرگز مقصد اختیار نہیں ہے کیونکہ آئینی طور پر وزیراعظم کو ہی فیصلہ کرنا ہے۔
اسے بھی پڑھیں: اہم تقرری؛ وزیر خزانہ کی صدر سے ملاقات؛ آئینی امور پر ڈیڈلاک ختم کرنے کا پیغام
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا فضل الرحمان اور آصف زرداری کو فون، اہم تعیناتی پر مشاورت
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں جہاں اسحاق ڈار کی مدد کی ضرورت تھی وہاں اُن سے خدمات لی گئیں ہیں، ایک دو دنوں میں آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔