- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
بے دریغ سرکاری اخراجات پر پابندی، سندھ حکومت نے کفایت شعاری منصوبہ نافذ کر دیا
کراچی: سندھ حکومت نے مالیاتی مسائل کے پیش نظر حالیہ سیلاب سے نمٹنے، وسائل کے تحفظ اور مالیاتی خسارے کو کم کرنے کے لیے کفایت شعاری منصوبہ نافذ کردیا لہٰذا اب بے دریغ سرکاری اخراجات پر پابندی ہوگی۔
افسران کے شاہی خرچے کم کردیے گئے، ظہرانے اور عشائیے کے علاوہ ہائی ٹی بھی نہیں ہوسکے گی، اجلاسوں میں صرف چائے فراہم ہوگی، پٹرول کوٹہ بھی 40 فیصد کم کردیا گیا۔
حکومت سندھ کے تمام محکموں کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد کفایت شعاری منصوبہ لاگو کردیا گیا ہے، اس منصوبے کا مقصد سندھ کو درپیش غیر معمولی مالیاتی مسائل، حالیہ سیلاب اور وسائل کے تحفظ کے ساتھ مالی خسارے کو کم کرنا ہے۔
عوامی پیسے کا معقول استعمال یقینی بنانے کے لیے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا ناگزیر ہے، اسی وجہ سے 10 نکاتی کفاعت شعاری منصوبے پر عمل کرنا لازمی ہوگا جن میں سے 5 پر محکمے مکمل پابندی کرینگے اور 5 نکات پر عمل کو پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران یقینی بنائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ تمام غیر ترقیاتی اسکیموں کے لیے نئی اسامیوں/ یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔
ضروری دوروں کے علاوہ حکومت سندھ کے اخراجات پر بیرون ملک دورے نہیں کیے جاسکیں گے۔ غیر ملکی وفود کے اعزاز میں دی گئی تقریبات کے علاوہ تمام ظہرانوں، عشائیوں اور ہائی ٹی پر پابندی ہوگی، پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یوٹیلٹی بلوں کی مد میں 10 فیصد کمی لائی جائے۔
3 جون 2022 کو محکمہ خزانہ کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی حد میں 40 فیصد کمی کی جائے۔ سفری اخراجات کو بچانے کے لیے اجلاسوں میں زوم اور وڈیو لنکس کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔
انتظامی محکموں کی مشاورت سے گزشتہ 3 سال سے خالی پڑی آسامیوں کو ختم کیا جائے۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ تمام اسکیموں کے لیے رکھے یومیہ اجرت کے ملازمین کی تنخواہوں کو معقول بنایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔