- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
- پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 92 افراد شہید، 48 زخمی
- کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی، مہنگائی شرح سود بڑھانے کی سب سے بری وجہ قرار
- بین الاقوامی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کورونا وائرس کا انکشاف
- شاہین اور نسیم پاکستان کی ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ قرار
- واہ رے تجربہ کارو!
- بھارت میں پہلی بار چھکے کے بغیر ٹی20 میچ کا انعقاد
- یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روس
- بلوچستان؛ برف پوش پہاڑوں میں چھپی منشیات فیکٹری سے سیکڑوں کلو چرس برآمد
بہو کیساتھ زیادتی؛ سسر کو 10 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا

مجرم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، عدالت کا حکم
راولپنڈی: بہو کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے سسر کو 10 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج احسن محمود ملک نے بہو کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق متاثرہ خاتون کے سسر کو 10 سال قیداور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ حکم کے مطابق مجرم امیر زمان کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرم نے رشتے کی توہین کی ہے، رعایت دینا ظلم ہوگا۔
واضح رہے کہ تھانہ صدر بیرونی نے بہو مسماۃ ثوبیہ بی بی کی درخواست پر 9 فروری 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شوہر محنت مزدوری کرنے جاتا تو سسر جبری طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ خاتون کا مؤقف تھا کہ زیادتی کے باعث ہم اپنا گھر چھوڑ کر کرائے پر چلے گئے، مگر مجرم وہاں بھی آجاتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔