بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنادی

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 نومبر 2022

گوجرانوالہ: پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی۔

پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ بسمہ شاہد اپنی والدہ کے ساتھ بینک جارہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گلشن کالونی جی ٹی روڈ پر انہیں زبردستی روک کر پرس چھیننے کی کوشش کی۔

بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔ طالبہ اور ڈاکوؤں کے درمیان مزاحمت کو دیکھتے ہو ئے شہری موقع پر جمع ہو گئے۔ شہریوں نے طالبہ کے ساتھ ملکر دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔