ہائی پروفائل کیسز میں شدید دباؤ، ایک اور سینیر نیب پراسیکیوٹر مستعفی

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 19 نومبر 2022
پراسیکیوٹرز جن ملزمان کی مخالفت میں دلائل دیتے رہے اب ان کے حق میں دلائل دینے کا کہا جاتا ہے۔

پراسیکیوٹرز جن ملزمان کی مخالفت میں دلائل دیتے رہے اب ان کے حق میں دلائل دینے کا کہا جاتا ہے۔

 کراچی: نیب کراچی سے ایک اور سینیر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا۔

نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفی چئیرمین نیب کو بھیج دیا۔ آر ڈی کلہوڑو 2010 سے نیب پراسیکیوشن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل کیسز واپس لینے پر نیب پراسیکیوٹر دباؤ کا شکار تھے۔ پراسیکیوٹرز جن ملزمان کی مخالفت میں دلائل دیتے رہے ہیں اب ان ملزمان کیخلاف کیسز واپس لینے کے لیے عدالتوں میں دلائل دینے کا کہا جاتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل بھی نیب کراچی سے 2 سنیئر پراسیکیوٹرز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔