پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کیلیے اسلام آباد پولیس نے دفاعی میکنزم تیار کر لیا

لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کے لیے غیر مسلح اینٹی رائٹ فورس تعینات کی جائے گی، پولیس رپورٹ


ویب ڈیسک November 19, 2022
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد پولیس نے دفاعی میکنزم تیار کر لیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ ، دھرنا کیس میں آئی جی پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کے لیے غیر مسلح اینٹی رائٹ فورس تعینات کی جائے گی، ریڈ زون میں کسی سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

آئی جی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔ علاوہ ازیں عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے تھریٹ الرٹس بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی25 مئی کو سپریم کورٹ میں کرائی گئی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کرچکی اورمظاہرین نے درخوتوں کو آگ لگائی اور پولیس وین نذر آتش کی۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے اپنے ورکرز کو اسلحہ سمیت لانگ مارچ میں شرکت کا کہا، پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے کلاشنکوف دکھا کروزیر داخلہ کو جان کی دھمکی دی، خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے کے لیے غیر مسلح اینٹی رائٹ فورس تعینات کی جائے گی جسے اینٹی رائٹ کٹس، آنسو گیس، پینٹ بالز اور ربڑ کی گولیاں فراہم کی جائیں گی۔

مقبول خبریں