وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی پوتی کی شادی کی تقریب؛ تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 20 نومبر 2022
جوبائیڈن کی 28 سالہ پوتی اپنے 25 سالہ دوست کے ساتھ شادی کر رہی ہیں، فوٹو: ٹوئٹر

جوبائیڈن کی 28 سالہ پوتی اپنے 25 سالہ دوست کے ساتھ شادی کر رہی ہیں، فوٹو: ٹوئٹر

 واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اوّل جَل بائیڈن کی پوتی نیاؤمی کی شادی وائٹ ہاؤس کے لان میں منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 28 سالہ نیاؤمی بائیڈن اپنے دوست 25 سالہ پیٹر نیل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ دونوں ایک دوسرے کو 4 سال سے جانتے تھے۔

joe biden grand gaughter marriage in white house 2

شادی کی پُروقار تقریب وائٹ ہاؤس کے ایک لان میں رکھی گئی جس کے لیے لان اور عمارت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں ملک کی اہم شخصیات، اہل خانہ اور دوست احباب سمیت 250 افراد نے شرکت کی۔

joe biden grand gaughter marriage in white house 1

خیال رہے کہ دس سال بعد وائٹ ہاؤس میں کسی شادی کا انعقاد ہوا ہے۔

صدر جوبائیڈن کی پوتی بھی ایک وکیل ہیں جب کہ اُن کے شریک حیات نے بھی حال ہی میں وکالت کی تعلیم مکمل کی ہے۔ دونوں پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور یہی ان کی قربت کی وجہ بھی ہے۔

joe biden grand gaughter marriage in white house 3

وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ شادی کے تمام اخراجات بائیڈن خاندان ادا کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔