- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
قومی اسمبلی : ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی تعدادنہ بتانے پرڈپٹی اسپیکربرہم

سعودی عرب کواسلحہ،فوج دینے،افغان رحدپرباڑکاپروگرام نہیں،وقفہ سوالات فوٹو: فائل
اسلام آ باد: ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی نے ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والے افرادکی مجموعی تعدادکے حوالے سے سوال کا جواب نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ باری آنے پر ہر صورت اس سوال کا جواب ایوان میں پیش کیا جائے۔
جمعے کو وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفراقبال نے سیدآصف حسنین کے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں سے متعلق سوال کے حوالے سے بتایا کہ یہ سوال 4ماہ سے 4ڈویژنوں میں گھوم رہاہے۔ اس کا جواب دینا شاید مناسب نہیں سمجھا جا رہا ، ان کیمرابریفنگ میں اس سوال کا جواب دیا جا سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ وزیرمملکت شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ وہ اس کاآج ہی نوٹس لیں گے۔
چوہدری جعفراقبال نے ایوان کویہ بھی بتایا کہ وفاق اورصوبوں میں بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق5ماہ میں کرائے جائیں گے۔ وزارت دفاع کی جانب سے تحریری طورپر ایوان کوبتایا گیا ہے کہ ایل اوسی پر 5سال کے دوران بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 50فوجی جوان اور 10شہری شہید ہوئے ۔ بھارت کو بتایا ہے کہ پاکستان جوابی کارروائی کاحق محفوظ رکھتاہے۔ پاک افغان سرحدپر باڑلگانے کی کوئی تجویزنہیں ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے پارلیمانی سیکریٹری راجا جاویداخلاص نے بتایا کہ سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے یا فوج بھجوانے کا کوئی پروگرام نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔