ڈاکٹرز کا عمران خان کو 26 نومبر تک مکمل آرام کا مشورہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور عمران خان کے ذاتی معالج نے ٹیم کے ہمراہ زمان پارک میں عمران خان کی صحت کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز نے عمران خان کو مزید آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے زخم ابھی گہرے ہیں جنہیں بھرنے میں وقت لگے گا۔

فیصل سلطان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، انہیں 26 نومبر تک بیٹ ریسٹ کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔