گوجرانوالہ میں بھینس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 نومبر 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

گوجرانوالا: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں آزاد گھومنے والی بھینس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں مصروف شاہراہ پر آزاد گھومنے والی بھینس بے قابو ہوکر بھاگتی ہوئی سڑک پر آئی اور اُس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔

بھینس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوا تاہم ریسکیو 1122 نے اُسے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔

اطلاع کے مطابق 29 سالہ نوجوان ایک بچے کا باپ تھا اور روزگار کے لیے موٹرسائیکل پر جارہا تھا۔

علاقہ مکینوں نے واقعے کے بعد مویشی آزاد چھوڑنے والے افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس عمل سے بازر ہیں اور انتظامیہ اس کے خلاف سخت اقدامات کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔