پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی ہوس اقتدار نے ملکی مسائل میں اضافہ کیا، سراج الحق

ویب ڈیسک  اتوار 20 نومبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملکی مسائل کا ذمہ دار پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کو ٹھہرا دیا۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے حکمران اتحاد اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، کئی عشروں سے جاری کشکول مشن سے ملک معاشی طور پر بہت کمزور ہو چکا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی آنکھوں پر حوس اقتدار کی پٹی نے ملکی مسائل میں اضافہ کر دیا، سابقہ اور موجودہ حکومت نے ملکی قرضوں میں بے پناہ اضافہ کر کے آنے والی نسلوں پر نا اٹھایا جانے والا بوجھ ڈال دیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے میں مکمل ناکام رہی، آنے والی نسلیں اسٹیٹس کو کے سہولت کاروں کو معاف نہیں کرئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اسٹیٹس کو کی سیاسی جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے اسلامی نظام کے لیے اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سود، کرپشن، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی اور جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے جو ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔