- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
طالبان نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک گولی بھی نہیں چلائی، پروفیسر ابراہیم
پشاور: طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ طالبان جنگ بندی پر پوری طرح قائم ہیں اور اس کے اعلان کے بعد انہوں نے ایک گولی بھی چلائی۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن رضا رومی پر حملہ قابل مذمت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیا کے دفاتر اور صحافیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے، طالبان شوری سے براہ راست مذاکرات کے دوران بھی جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بات ہوئی تھی۔ طالبان نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک گولی بھی نہیں چلائی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دونوں فریقین کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہیں امید ہے کہ دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد ہی شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے ملاقات کے لئے دونوں کمیٹیاں جلد قبائلی علاقے روانہ ہوں گی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے ملک میں انسداد پولیو مہم کو شدید نقصان پہنچا، طالبان شوری سے براہ راست مذاکرات کے آئندہ دور میں وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بات کی جائے گی تاکہ قبائلی علاقوں کے بچوں کو دائمی معذوری سے بچایا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔