حب ریور روڈ پر حادثے میں شوہر جاں بحق،  بیوی اوربچے زخمی

اسٹاف رپورٹر  پير 21 نومبر 2022
حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 کراچی: حب ریور روڈ پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں شوہر جاں بحق ، بیوی اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڑ پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں ایک  شخص جاں بحق اوران کی اہلیہ اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت 45 سالہ ہنسی ولد رام چند کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں متوفی کی اہلیہ 40 سالہ پوجا اور ان کے تین بچے 14 سالہ روشنی ، 6 سالہ اجیت اور 13 سالہ راج ویر شامل ہیں۔

حادثے کے بعد لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ہنسی رام کی موت کی تصدیق کردی۔اس موقع پر متوفی کے رشتے دار مشتعل ہوگئے اوراسپتال کے عملے سے بحث و تکرار کی۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار میاں بیوی اور بچے حب چوکی کے رہائشی ہیں اور وہ حب چوکی سے کراچی کی طرف آرہے تھے۔ پولیس نے حادثے کے ذمے دار ٹریلر کو قبضے میں لے لیا۔ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔