فیفا ورلڈ کپ فلسطینی پرچم لہرا دیے گئے اسرائیلی صحافی کو شرمندگی اٹھانا پڑ گئی

بین الاقوامی ایونٹ میں شائقین نے نہ صرف فلسطینی پرچم لہرائے بلکہ اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے

صحافی نے اپنا تعارف بطور اسرائیلی کروایا، جس پر شائقین واپس پلٹ گئے (تصاویر؛ سوشل میڈیا)

فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں ایک جانب دنیا کی 32 ٹیموں اور ان کے شائقین میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، وہیں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کئی ممالک کے فٹبال شائقین نے فلسطینی پرچم لہرا کر قابض اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تاریخ کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک صحافی کو شائقین سے بات کرتے ہوئے اُس وقت سخت شرمندگی اٹھانا پڑ گئی، جب اس نے اپنا تعارف بطور اسرائیلی کروایا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے اپنا اسرائیلی صحافی کے طور پر تعارف کرواتے ہوئے شائقین سے گفتگو کی کوشش کی اور اسے سبکی اٹھانا پڑ گئی۔

 
Load Next Story