ایڈ ٹیوٹر؛ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کو تیار

 پير 21 نومبر 2022
ایڈ ٹیوٹر روایتی تدریسی طریقوں کا ایک انتہائی آسان متبادل ہے۔ (فوٹو: فائل)

ایڈ ٹیوٹر روایتی تدریسی طریقوں کا ایک انتہائی آسان متبادل ہے۔ (فوٹو: فائل)

ایڈٹیوٹر کے ساتھ سیکھنے کے عمل کا نیا تصور کیجئے۔ پاکستان کی سب سے زیادہ انٹرایکٹو اور پرسنلائزڈ لرننگ ایپلی کیشن کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان کے تمام ریجنل بورڈز کے نصاب کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ایڈ ٹیوٹر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کےلیے ٹو ڈی اور تھری ڈی ویڈیو اسباق، متحرک تصاویر، سوالات اور دیگر آسان طریقوں کے ساتھ پانچ مضامین پیش کرتی ہے۔ اس لرننگ ایپ کا مقصد بیک وقت سیکھنے کے عمل کو آسان اور دلچسپ بنانا ہے۔

کورونا کی وبا کے بعد سے، پاکستان کا تعلیمی منظرنامہ ایک زیادہ ہائبرڈ نقطہ نظر کی طرف مُڑ گیا ہے، جس میں کلاسز، کورسز اور امتحانات آسانی کے ساتھ آن لائن منعقد کیے جارہے ہیں۔ ایڈٹیوٹر ایک جدید لرننگ ایپلی کیشن ہے جو نتائج حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے طلبا کےلیے آئیڈیل اسٹڈی فرینڈ بننے کےلیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
یہ ایپلی کیشن آسان، جامع، قابل رسائی اور کم خرچ تعلیم پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں نویں، دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا و طالبات تک پہنچنا ہے، کیونکہ تعلیم سب کےلیے ہے۔
ایڈ ٹیوٹر اینڈرائیڈ فونز کےلیے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ ایڈٹیوٹر نے ثابت کیا ہے کہ سیکھنا بہت آسان اور دلچسپ ہوسکتا ہے، خاص طور پر آج کے طلبا کےلیے۔

 

ایڈ ٹیوٹر کیا ہے؟

ایڈ ٹیوٹر تعلیم و تربیت کے روایتی طریقوں کا ایک آسان متبادل ہے۔ یہ ایپلی کیشن نہ صرف اپنی دلکش خصوصیات کے ذریعے پورے ملک میں آسانی سے قابل رسائی تعلیم فراہم کرتی ہے، بلکہ یہ آپ کو اپنے گھر کے آرام دہ ماحول میں رہتے ہوئے مختصر اور موثر ویڈیو اسباق بھی فراہم کرتی ہے۔ اسکول کے بعد ٹیوشن سینٹرز کا سفر اب ضروری نہیں، کیونکہ ایڈ ٹیوٹر نے اس پریشانی کو ختم کردیا ہے۔ ایڈ ٹیوٹر طلبا کو نہ صرف ان کے تعلیمی سفر میں ایک صحت مند توازن (ہیلتھی بیلنس) قائم رکھنے کی سہولت دیتی ہے بلکہ ان کے نفسیاتی بوجھ اور امتحان کے دباؤ کو بھی کم کرتی ہے۔


چاہے وہ ریاضی ہو، طبیعیات، کیمسٹری، حیاتیات یا انگریزی، اس کا مقصد طلبا کےلیے لرننگ کو ایک مثبت تجربہ بنانا ہے۔ یہ ایپ تمام ریجنل بورڈز کے نصاب کو مدِنظررکھتے ہوئے پورے نصاب کا احاطہ کرتی ہے اور یہ ایپ لرننگ کو زیادہ جدید، عملی اور انٹرایکٹو عمل میں بدل دیتی ہے۔

 

ایڈٹیوٹر کو کیوں ڈائون لوڈ کیا جائے؟

بات جب سیکھنے کی ہو تو ایڈ ٹیوٹر آپشنز کی ایک دلچسپ رینج پیش کرتی ہے، وہ بھی دو مختلف زبانوں، انگریزی اور اردو میں۔
اس کی اہم خصوصیات میں ویڈیوز پر مبنی تعلیم، ٹو ڈی اور تھری ڈی اینی میشن، ویڈیو پلے بیک، چیپٹر ٹیسٹنگ کا اختتام، مختلف زبانوں میں سیکھنے، آسان رسائی اور پیرنٹ ایپ کے ذریعے طلبا کی تعلیمی پیش رفت کی نگرانی شامل ہیں۔ اتنی ساری سہولتوں کے ساتھ ساتھ ایڈ ٹیوٹر کے پاس ایک اور زبردست خصوصیت بھی ہے جسے اسنیپ سولوو کا نام دیا گیا ہے، جو بغیر کوئی مین میخ نکالے طلبا کے تعلیمی سوالات کو حل کرنے میں مدد کےلیے بالکل تیار ہے۔


اپنے ’’فریمیم‘‘ ورژن کے ساتھ، ایڈ ٹیوٹر ایپ پر ہر مضمون کا پہلا باب مفت میں دستیاب ہے۔ آپ کے سیکھنے کے سفر کو آگے بڑھانے کےلیے، پریمیم ورژن تمام ضروری معلومات پیش کرتا ہے، بشمول آپ کے کانسیپٹس کو کلیئر کرنے کےلیے ایک علیحدہ اسنیپ سولوو فیچر کے ساتھ صرف 250 روپے ماہانہ میں دستیاب ہے۔

سبسکرائب کرنے کےلیے آپ کو ایک سال کےلیے صرف ایک بار ادائیگی کرنی ہوگی۔ انگریزی ایپ خریدنے کےلیے 14 ہزار 500 روپے اور اردو ایپ کے لیے آپ کو صرف 9900 روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔


اس کے ساتھ ساتھ ایڈ ٹیوٹر والدین کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھتی ہے، جس کا مقصد بھاری ٹیوشن فیسوں، ضرورت سے زیادہ کتابوں اور اپنے بچوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لانے اور لے جانے کی وجہ سے ہونے والے مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔ ایڈ ٹیوٹر فقط ایک ایپ میں لرننگ کا بہترین حل پیش کرتی ہے۔

ایڈ ٹیوٹر کی پیرنٹ ایپ والدین یا سرپرستوں کےلیے اپنے بچے کی ترقی اور کارکردگی پر نظر رکھنے کےلیے بھی دستیاب ہے۔ یہ خاص طور پر امتحانات کے افراتفری کے دنوں میں بہت کام آتی ہے۔ طلبا اور والدین یہ دیکھنے کےلیے کہ ایپ کیا پیش کر رہی ہے، ایڈ ٹیوٹر کے یوٹیوب چینل پر جاسکتے ہیں اور اس کا پورا جائزہ لے سکتے ہیں۔

تعلیم کے شعبے میں ایڈٹیوٹر کا کردار:

دنیا ایک زیادہ ڈیجیٹائزڈ ماحول کی طرف بڑھ رہی ہے، اب ہر چیز ایک کلک کی دوری پر دستیاب ہے۔ ایڈٹیوٹر نے کچھ روایات کو فراموش کیے بغیر تعلیم کے شعبے میں قدم آگے بڑھایا ہے۔ 5 کورسز کےلیے8,000 سے زیادہ ویڈیو اسباق، 62,000 سوالات، چیپٹر ٹیسٹ اور مزید کا تصور کریں، یہ سب ایڈ ٹیوٹر ایپ پر نہایت مناسب قیمت میں دستیاب ہیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایڈ ٹیوٹر کے ساتھ سیکھنے کے طریقے کو ری انوینٹ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔