پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام 2 ماہ کیلئے معطل

ویب ڈیسک  پير 21 نومبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی: محکمہ ایکسائز نے پنجاب میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام2 ماہ کیلئے معطل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن 2 ماہ بعد از خود بحال ہوجائیگا۔

ٹرانسپورٹرز، گاڑیوں کے شورومز مالکان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے رجسٹریشن،ٹرانسفر کا نیا ایس او پی بھی تیار کر لیا گیا ہے، نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفر کے لئے مالک گاڑی،مکمل فائل،دستاویزات،گاڑی بھی پیش کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہارڈ شپ کیسوں میں،مجاز افسران کی تسلی سے رجسٹریشن،ٹرانسفر بغیر بائیو میٹرک ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔