- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
- پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 92 افراد شہید، 48 زخمی
- کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی، مہنگائی شرح سود بڑھانے کی سب سے بری وجہ قرار
- بین الاقوامی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کورونا وائرس کا انکشاف
- شاہین اور نسیم پاکستان کی ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ قرار
- واہ رے تجربہ کارو!
- بھارت میں پہلی بار چھکے کے بغیر ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد
- یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روس
- بلوچستان؛ برف پوش پہاڑوں میں چھپی منشیات فیکٹری سے سیکڑوں کلو چرس برآمد
- شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم
- پی ایس ایل 8؛ ہیلز راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پُرجوش
کراچی میں اسلامیہ کالج کے طلباء نے کالج کے باہر سڑک پر کلاس شروع کردیں

اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے اسلامیہ کالج کو خالی کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.


کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے اسلامیہ کالج کو خالی کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
اسلامیہ کالج کے طلباء نے احتجاجی طور پر کالج کے باہر کلاس روم قائم کر کے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کراچی کے تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج کے طلباء کیساتھ مجرمانہ برتاؤ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ اگر کالج خالی کروایا گیا تو ہم کلاسز باہر لیں گے، ہم کالج پر کسی طور پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،طلباء کی جانب سے قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
طلبا کا مطالبہ ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ سپریم کورٹ میں کیس کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرے اور کالج کو قبضے سے بچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، اسلامیہ کالج کی عمارت کو خالی کرانے کے دوران مزاحمت پر 4 طالب علم گرفتار
اس حوالے سے اسلامیہ کالج کی ملکیت کا دعوی کرنے والی خاتون حسنیٰ قریشی نے بھی احتجاج میں شرکت کی ، حسنی قریشی نامی خاتون کا کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج تعلیمی مقاصد کے لیئے میرے دادا نے اپنے ساتھیوں کےساتھ کے ایم سی سے لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس زمین پر ہمارے ہی خاندان کے کچھ لوگ قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے ، یہ کالج ہمیشہ تعلیم سے منسلک رہے گا۔
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہفتے کو بنا کسی تحریری احکامات کے کالج کو خالی کرانا چاہا تھا ، جبکہ کالج کا کیس عدالت میں چل رہا ہے ہزاروں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔