- فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی
- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
اب ایک مولا جٹ جیسا گورنر شہر میں موجود ہے،کامران ٹیسوری

فوٹو: فائل
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اب ایک مولا جٹ جیسا گورنر شہر میں موجود ہے، عباسی شہید اسپتال کے مسائل کو جلد ازجلد حل کیا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال کے دورے کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہناتھا کہ اس سے قبل عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا تو شعبہ ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر کے متاثر ہونے کا سن کر بہت افسوس ہوا،عہد کیا تھا کہ متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال کے مسائل کے حل کیلئے پیپلز پارٹی سے بات کی تعاون پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کروں گا، ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے یقین دلایا ہے کہ توقع سے بڑھ کر کام کروں گا۔
کامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے 80 فیصد باتیں یہیں حل کردی ہیں،حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے،فنڈز کے متعلق دو روز بعد پیش رفت دیکھیں گے،مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ متحد ہو کر ان تمام مسائل کو حل کریں گے،صحت کا معاملہ محکمہ صحت سندھ کے پاس ہونا چاہئے، گڈاپ جیسے دور دراز علاقے کے لوگوں کو اتنی دور نہیں آنا پڑے،میونسپل خدمات بلدیاتی ادارے کریں اور صحت کی صحت کے ادارے کریں،عباسی شہید اسپتال کو جلد سیٹلائیٹ سینٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائےگا اس کیلئے انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مچھر کالونی کے معاملے میں کابینہ کے فیصلے کے مطابق لواحقین کو پیسے دیئے جائیں گے،کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا بل جلد اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔