پاکستان میں پہلے سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام لائق تحسین ہے، سید امین الحق

وقاص علی  پير 21 نومبر 2022
—فوٹو

—فوٹو

 کراچی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن سید امین الحق نے پاکستان سوشل میڈیا ایسوسی ایشن (پسما) کے قیام کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کا کہ یہ ملکی سطح پر پہلی تنظیم ہے جو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کر رہی ہے، کوشش ہے کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ورکرز کو انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ منسڑی کے علاوہ دیگر حکومتی اداروں تک بھی رسائی حاصل ہو۔ 

نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر ایک ڈیجیٹل لیب بنائی گئی ہے جو کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والوں کے لئے ایک بہترین سہولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی کی وزارت اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے رابطہ میں ہے اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ورکرز کو بیرون ملک سے رقوم کے حصول میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہ ہم نے تقریبا 65 ارب روپے کی لاگت سے 70 نئے پروجیکٹس انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے میں صرف کئے ہیں، بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا۔

اس موقع پر پسما کے صدر بابر ڈار، سیکریٹری ذین علی، جوائن سیکریٹری تنویر بہلیم سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ سیکریٹری زین علی نے امین الحق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر وفاقی وزیر نے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات منظور کرتےہوئے جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔