- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
- پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 93 افراد شہید، 47 زخمی
پاکستان میں پہلے سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام لائق تحسین ہے، سید امین الحق

—فوٹو
کراچی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن سید امین الحق نے پاکستان سوشل میڈیا ایسوسی ایشن (پسما) کے قیام کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کا کہ یہ ملکی سطح پر پہلی تنظیم ہے جو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کر رہی ہے، کوشش ہے کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ورکرز کو انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ منسڑی کے علاوہ دیگر حکومتی اداروں تک بھی رسائی حاصل ہو۔
نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر ایک ڈیجیٹل لیب بنائی گئی ہے جو کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والوں کے لئے ایک بہترین سہولت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی کی وزارت اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے رابطہ میں ہے اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ورکرز کو بیرون ملک سے رقوم کے حصول میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہ ہم نے تقریبا 65 ارب روپے کی لاگت سے 70 نئے پروجیکٹس انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے میں صرف کئے ہیں، بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا۔
اس موقع پر پسما کے صدر بابر ڈار، سیکریٹری ذین علی، جوائن سیکریٹری تنویر بہلیم سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ سیکریٹری زین علی نے امین الحق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر وفاقی وزیر نے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات منظور کرتےہوئے جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔