پوکیمون کے 32 ہزار سے زائد کارڈ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک  بدھ 23 نومبر 2022
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

کوپن ہیگن: ڈینمارک کے دو بھائیوں نے مشہور کارٹون پوکیمون کے 32 ہزار سے زائد کارڈ جمع کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جینز اِشوئے پریہن اور پر اِشوئے نِیلسن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے ایک بڑا عرصہ لگا کر مشہور گیم کارڈز جمع کیے اور اب ان کی جمع پونجی 32 ہزار 809 تک پہنچ گئی ہے۔

دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی سالوں پر محیط عرصے میں کارڈز پر بہت پیسے خرچ کیے اس کے باوجود کہ ان کے والدین اس کے خلاف تھے۔

دونوں بھائیوں نے کہا کہ ان کے سب سے قیمتی کارڈ، چیریزرڈ کا پہلا ایڈیشن، کی موجودہ مالیت تقریباً 20 ہزار ڈالرز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔