- پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب
- سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند
- لاہور میں کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
- پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
- کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں، بورڈ کی وضاحت
- چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد، چاول برآمدات 10 فیصد کم
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
آئٹم گرل راکھی ساونت نے اپنی سیاسی جماعت کا نشان ’’ہری مرچ‘‘ رکھ لیا

راکھی ساونت نے ’’راشٹریہ عام آدمی پارٹی‘‘ کے نام سے سیسی جماعت بنائی ہے جس کی وہ نائب صدر بھی ہیں۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کو ہر وقت خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت میں انتخابی موسم عروج پر پہنچا تو پہلے انہوں نے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا اور اب اپنی سیاسی جماعت ہی بناڈالی اور تو اور وہ یہ بھی امید لگا بیٹھی ہیں کہ الیکشن کمیشن انہیں ’’ہری مرچ‘‘ کو بطور انتخابی نشان الاٹ کردے گا۔
ممبئی میں راکھی ساونت کی جانب سے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر افراد کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان بھی کیا، موصوفہ نے کہا کہ وہ ملک کے غریب عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں اور دکھی عوام کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گی۔ وہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں لیکن وہ کوئی یتیم سیاستدان نہیں بلکہ اب ان کی بھی اپنی سیاسی جماعت ہے جس کا نام ’’راشٹریہ عام آدمی پارٹی‘‘ ہے اور وہ اس جماعت کی نائب صدر ہیں، آئندہ چند روز میں اس جماعت کا انتخابی منشور بھی جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں ’’ہری مرچ‘‘ بطور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے کیونکہ ہری مرچ ان کی شخصیت سے بہت میل کھاتی ہے۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت ممبئی کے ایک حلقے سے انتخابات میں لڑ رہی ہیں اور ان مدمقابل حکمران اتحاد کے منجھے ہوئے سیاستدان اور بالی وڈ ہی کے معروف ہدایتکار اور اداکار مہیش منجریکر بھی موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔