روشنی کے مظاہرے کے دوران ایک لاکھ ڈالر کے ڈرون دریا میں جاگرے

ویب ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
آسٹریلیا میں روشنی سے تصاویر بنانے والے 50 ڈرون خراب ہوکر دریا میں گرکر تباہ ہوئے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ پرتھ ویڈیو

آسٹریلیا میں روشنی سے تصاویر بنانے والے 50 ڈرون خراب ہوکر دریا میں گرکر تباہ ہوئے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ پرتھ ویڈیو

 پرتھ: رنگ برنگی روشنی والے سینکڑوں ڈرون کا ایک مظاہرہ اس وقت مہنگا پڑگیا جب کل 50 ڈرون باری باری دریا میں جاگرے اور مجموعی طور پر 66 ہزار ڈالر کا نقصان ہوگیا۔

پرتھ ڈرون کمپنی نے کہا ہے کہ دریائے سوان کے کنارے سینکڑوں روشنی بھرے ڈرون پرواز کررہے تھے کہ ہزاروں تماشائیوں کے سامنے 500 میں سے 50 ڈرون دریا میں گرگئے جو کمپنی کے مطابق ایک بہت بڑا نقصان بھی ہے۔

کمپنی کے مالک جوشوا وین روس نے اسے سب سے مہنگا ڈرون قرار دیا کیونکہ ہر دس میں سے ایک ڈرون کسی خرابی کا شکار ہوگیا جبکہ ہر ایک ڈرون کی قیمت 2000 ڈالر تک تھی۔ ایک شو میں دو سے ڈرون گرنا معمول کی بات ہوتی ہے لیکن اس بار ایک ڈرون دوسرے سے ٹکرایا اور دوسرے ڈرون نے شاید تیسرے کی پنکھڑیوں کو متاثر کیا اور یوں ایک کے بعد ایک 50 ڈرون دریا میں جاگرے۔ اس طرح کل ایک لاکھ ڈالر کے ڈرون دریا برد ہوکر خراب ہوگئے۔

تاہم انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ 120 فٹ کی بلندی کے باوجود ڈرون عوام سے دور تھے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تاہم کمپنی اس واقعے کی تحقیق کررہی تھی کہ ایک ساتھ اتنے ڈرون کیونکر ناکارہ ہوئے؟

اتوار کی رات ڈرون آسمان پر روشنیوں سے مختلف اشکال بنارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔