- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید نے عمران خان کو 9 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
کراچی: اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ عبد الغنی مجید نے عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
عبدالغنی مجید کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹس میں عمران خان کو چودہ روز میں اومنی گروپ سے غیر مشروط معافی مانگنے اور آئندہ اومنی گروپ پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے سے باز رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے مقررہ مدت میں نوٹس کا جواب نہ دیا تو ان کے خلاف سول اور فوجداری قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی 17 نومبر 2022 کی تقریر میں اومنی گروپ پر نیب سے 9 ارب روپے کی پلے بارگین کرنے کا الزام لگایا جس پر اومنی گروپ نے اپنے قانونی مشیران کے ذریعے عمران خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔
ہرجانہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ اومنی گروپ آصف علی زرداری کی ملکیت ہے جو غلط اور بے بنیاد ہے،اومنی گروپ پاکستان کا لیڈنگ بزنس گروپ ہے ، جو کہ مجید فیملی کی ملکیت ہے۔
لیگل نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب اومنی گروپ اور ان کی ایسوسی ایٹ کمپنیوں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ اور بے بنیاد الزامات سے گروپ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، جس سے گروپ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔