وزیر اعظم کی سعودی فٹبال ٹیم کی تاریخی کامیابی پرمبارکباد

ویب ڈیسک  منگل 22 نومبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر ولی عہد محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد دی ہے۔ 

شہبازشریف نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ارجنٹائن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر کے تاریخ رقم کی۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہم اس عظیم جیت پر سعودی بھائیوں اور بہنوں کی خوشی میں شریک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔