- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
باقاعدگی سے بادام کھائیں اور وزن گھٹائیں
آسٹریلیا: اگرچہ وزن کم کرنا ایک مشکل عمل اور دیرینہ عمل ہوتا ہے لیکن اسے بالراست طریقے سے بھوک کم کرکے ضرور قابو کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں ایک مطالعہ کیا گیا ہے جس میں بادام کی افادیت سامنے آئی ہے۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے مطابق بادام کی 30 سے 50 گرام مقدار کھانے سے کلوجول حراروں کی اشتہا کم ہوجاتی ہے جو ہم جنک فوڈ اورمضرکھانوں سے پوری کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بادام کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتی ہیں، لیکن ان میں توانائی بھری ہوتی ہے۔
یورپی جنرل آف نیوٹریشن میں شائع رپورٹ کے مطابق اگر فربہی یا تیزی سے وزن بڑھنے کے شکار افراد دوسرے لیکن مؤثر طریقے سے وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو وہ بادام آزمائیں جو بھوک دباتی ہے اور ان ہارمون پر اثرانداز ہوتی ہے جو ہمیں بھوک سے بے تاب کرتے ہیں۔ اگرچہ گری دار میووں مثلاً پستے، اخروٹ اور دیگر بھی یہی خواص رکھتے ہیں لیکن بادام کی افادیت سب سے بڑھ کر ہے۔ بادام کھانے سے آپ روزانہ 300 کلوجول کے برابر کھانا کم کرسکتے ہیں اور اس کا لامحالہ اثر صحت پر ہوتا ہے۔
اسی مطالعے کے تحت معلوم ہوا کہ باقاعدگی سے بادام کھانے والے افراد میں سی پیپٹائڈ کا ردِ عمل 47 فیصد کم ہوتا ہے جس سے انسولین کا انجذاب بہتر ہوتا ہے اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ دوسری جانب دیگر مضر کیمیائی اجزا میں بھی کمی ہوتی ہے۔
بادام میں پروٹین، فائبر، غیرسیرشدہ چکنائیاں اور دیگر اہم اجزا ہوتے ہیں جو بھوک کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور یوں کھانے والا جلد ہی مطمئین ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ ضروری ہے کہ اگر بادام خوری کے ساتھ ساتھ ورزش اختیار کی جائے تو اس کے فوری فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔