لکی مروت میں فورسز کے آپریشن میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 23 نومبر 2022
فائرنگ کے تبادلے میں ماراجانے والا مطلوب دہشت گرد وحید اللہ عرف اسامہ

فائرنگ کے تبادلے میں ماراجانے والا مطلوب دہشت گرد وحید اللہ عرف اسامہ

لکی مروت: پولیس، سیکورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ بنوں ریجن کے مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ نورنگ اور غوریوالہ کے قریب سرحدی علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت وحید اللہ عرف اسامہ کے نام سے ہوئی۔ وحید اللہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا ۔ اس سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔