بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی امیدواروں کا فیصلہ 24 نومبر کو سنایا جائے گا

ویب ڈیسک  بدھ 23 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کوئٹہ: بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں نے اپیلیں دائر کردیں، اپیلوں پر فیصلہ 24 نومبر تک سنایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل کیلئے امیدواروں کی طرف سے اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، اب ان اپیلوں پر فیصلے 24 نومبر تک سنائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیلوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 16 اپیلیں دائر کی گئی ہیں جب کہ کسان کی مخصوص نشستوں پر 37، مزدور کی نشستوں پر30 اپیلیں دائر کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق غیر مسلم کی نشستوں پر 18 اپیلیں داخل کی گئی ہیں تاہم حتمی فہرست 28 نومبر کو جاری ہو گی اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ بھی اسی دن ہوگی جب کہ خواتین، اقلیتوں، مزدور اور کسان کی ان مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔