عدالت عظمیٰ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کےخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک  بدھ 23 نومبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کےخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف کیس سماعت کیلیے مقرر

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہوں گے۔ عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔