- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 دو اور 3 منزلہ رہائشی مکانات جل کر مکمل خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
پرواز کرنے والا دنیا کا سب سے وزنی پرندہ خود اپنا ڈاکٹر بھی ہے

گریٹ بسٹرڈ تلور کی نسل کا ایک پرندہ ہے جو بیماری میں صحت بخش پودے کھاتا ہے۔ فوٹو: سی این این
اسپین: پرندوں کی دنیا حیرت انگیز مظاہر سے بھری ہوئی ہے۔ اب پرواز کرنے والے سب سے بڑے پرندے کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ مرض کی صورت میں مخصوص پودے کھاکر خود کو بیماری سے پاک رکھتا ہے۔
نئی تحقیق کے تحت اسپین میں گریٹ بسٹرڈ پر یہ دلچسپ تحقیق ہوئی ہے۔ اس پرندے کو حُباری بھی کہا جاتا ہے جو تلور اور شترمرغ کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ ہسپانوی سائنسدانوں نے پرندے کی 619 بیٹ کا جائزہ لیا ہے۔ معلوم ہوا کہ یہ پرندہ دو ایسے پودے اکثر کھاتا ہے جو اپنے اندر ’طفیلیوں کو ختم کرنے‘ (اینٹی پیراسائٹک) کے اثرات رکھتے ہیں۔
یہ پرندہ یورپ، افریقہ اور ایشیا میں پایا جاتا ہے جس کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ مڈرڈ میں فطری عجائب گھر سے وابستہ سائنسداں، لوئی بوٹسٹا نے بتایا کہ بڑا تلور ایسے پودے کھاتا ہے جس میں طفیلیوں کو ختم کرنے والے مرکبات موجود ہوتے ہیں۔
یہ پرندے مکئی کی پوست، اور پرپل وائپر بگلوس نامی پودے رغبت سے کھاتے ہیں کیونکہ اس پرندے کے جسم میں فنگس، نیماٹوڈ اور دیگر طفیلیئے رغبت سے کھائے جاتے ہیں۔ اس طرح پودے کھاکر پرندہ نہ صرف ان کے زہر سے محفوظ رہتا ہے بلکہ وہ درد اور تکلیف میں بھی افاقہ کرتے ہیں۔
دوسری جانب تلور کی مادہ بھی اس نر کی جانب راغب ہوتی ہے جو تندرست دکھائی دیتا ہو اور یہی وجہ ہے کہ یہ پرندہ بیماریوں کی صورت میں مخصوص پودوں کو کھانا پسند کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔