تاش کے پتوں سے بنی 50 منزلہ عمارت

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 نومبر 2022
(تصویر: انٹرنیٹ)

(تصویر: انٹرنیٹ)

چِنگ ڈونگ: چین میں ایک شخص نے ایک دن میں تاش کے پتوں سے 50 منزلہ عمارت بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے شینگ ڈونگ کے شہر چِنگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے ٹائن روئی نے 12 گھنٹوں میں تاش کے پتوں سے بلند ترین گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کا چیلنج اٹھایا اور یہ ریکارڈ صرف 5 گھنٹے 4 منٹ میں مکمل کر لیا۔

پتوں کے اس گھر کی لمبائی 11 فٹ اور 7 انچ ہے۔

ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے اس گھر کو کم از کم 10 منٹ تک کھڑے رہنا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔